سرگودھا:پٹرول سے بھرا ٹینکر سیم نالے میں الٹ گیا

September 18, 2017

سرگودھاکے نواحی گاؤں میں بھلوال روڈکےقریب پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر سیم نالے میں جاگرا۔

گرنے کے باعث آئل ٹینکر سے پٹرول بہنےکی وجہ سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لک موڑ سے سرگودھا آنے والا آئل ٹینکر چک 55شمالی کے قریب سیم نالے میں جاگرا۔

آئل ٹینکر میں 2ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا جو بہنا شروع ہوگیا،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

پولیس نے سرگودھا میں پچپن شمالی کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو روک دیا گیا ہے، ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا جارہا ہے۔