کراچی: نام ور آرٹسٹ تصدق سہیل کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل

September 20, 2017

نامور آرٹسٹ تصدق سہیل کو کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق تصدق سہیل جگر کے عارضے اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

تصدق سہیل کو کل اسلام آباد کے پی این ایس شفا اسپتال سے سول اسپتال کراچی لایا گیا تھا ۔

چھیاسی سالہ تصدق سہیل بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ ہیں جو surreal یعنی ماورائے حقیقت مصوری کے لیے مشہور ہیں۔