صدر ٹرمپ کی پاکستان کے کردار پر مثبت رائے ہے، وزیراعظم

September 21, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کے بارے میں مثبت رویے کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بتایا ہے کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ کے استقبالیے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں
امریکی صدر نے پاک امریکا شراکت کے تسلسل کے بارے میں بھی مثبت رویے کا اظہار کیا۔

پاک امریکا بزنس کونسل کے ظہرانے میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔