ترک صدر کا شمالی عراق کے کُردوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

September 21, 2017

ترک صدر رجب طيب اردوان نے کہا ہے کہ آزادی کے ليے ريفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کُردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے نيو یارک میںصحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق ميں ريفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطیٰ ميں مسلح تنازعات کی ايک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔

اردوان نے مزيد بتایاکہ جمعے کو ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابينہ کے اجلاس میںشمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چيت کی جائے گی۔

يہ امر اہم ہے کہ انقرہ حکومت کے شمالی عراق ميں کرد علاقائی حکومت کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط ہيں۔