جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں سیدنا عمرؓ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے

September 22, 2017

برمنگھم (پ ر)اسلامی سال کی ابتدا ماہ محرم سے ہے اور اسی ماہ محرم کی یکم تاریخ کو مراد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا لہٰذا تمام مسلمان عالم سے بالعموم اور مسلمانان برطانیہ سے خصوصاً اپیل کی جاتی ہے کہ جمعہ 22ستمبر کے خطبات میںمحسن اسلام حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اہتمام کریں اور اس عہد کو دہرائیں کہ وہ ان کی حیات مبارک کا اتباع کریں گے اور عظمت اسلام کے پرچم کو پوری دنیا میں سربلند کریںگے۔

جمعیت علماء برطانیہ کے امیر علامہ ڈاکٹر مولانا اختر الزمان غوری، جنرل سیکرٹری مولانا قاری تصور الحق مدنی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا ضیاء المحسن طیب نے 22 ستمبر کے جمعہ کو یوم فاروق اعظم رضی اللہ کے طور پر منانے کی درخواست کی۔ مفتی لیاقت زمان اور مولانا قاری تصور الحق مدنی مسجد علیؓ برمنگھم، مولانا ارشد محمد مسجد عثمان ایدنگٹن اور مولانا عمران الحق مسجد طیبہ میں شان فاروقؓ پر خطاب کریںگے۔