آغا مقصود کا دل کا آپریشن

September 22, 2017

کراچی (رپورٹ/آغاخالد)کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی آغامقصودعباس کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جمعرات کو ایک نجی اسپتال میںداخل کرکے ہنگامی بنیادوںپر آپریشن کیا گیا آغامقصود عباس کے قریبی ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہرہے اور ڈاکٹروںکا کہناہے کہ اگلے دوروز میںانہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔