ٹریکٹر چوری کر کے جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمہ درج

September 22, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ گلگشت نے ٹریکٹر چوری کر کے جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، خان محمد نے پولیس کو آگاہ کیا کہ غلام مرتضی، کلیم، ثنا اللہ نے اس کا ٹریکٹر چوری کر لیا بعد ازاں جعلی کاغذات تیار کر لئے۔