جرمنی: کافی پینے کے شوقین افراد کے لئے میلا سج گیا

September 22, 2017

جرمنی کے دارلحکومت برلن میں کافی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

اس فیسٹیول میں شائقین کو نا صرف مختلف کافی کے بیجوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی بلکہ کافی مشینوں،کافی سے منسلک ذائقوں اور مصنوعات سمیت اس کی تیاری کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا گیا۔

اس سالانہ کافی فیسٹیول میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں جو ناصرف مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی سے لطف اندو ز ہوتی نظر آئیں بلکہ اس دن کو یادگار بنانے کے لئے ساتھ ساتھ خوب سیلفیاں بھی بناتی رہیں۔