ریچھ ایک بار پھر سیر و تفریح کے لئے نکل پڑا

September 22, 2017

موٹر سائیکل پر یوں تو آپ نے کئی منچلے نوجوانوں کو سیر کرتے دیکھا ہوگا لیکن ذرا اس شوقین ریچھ کو تو دیکھئے جو گھومنے پھرنے کا اتنا شوق رکھتا ہے کہ ایک بار پھر اپنے مالک کے ساتھ بائیک پرسیر و تفریح کرنے نکل پڑا۔

روس سے تعلق رکھنے والے اس ریچھ نے اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لیتے سواری کا بھرپور لطف اٹھایا۔

موٹر سائیکل پر گھومنے کے شوقین اس ریچھ نے سیر کے دوران نا صرف باجا بجا کر لوگوں کو حیران کردیا بلکہ تالیاں بجاکر اپنی خوشی کا اظہار کرتا بھی دکھائی دیا۔

موٹر سائیکل پر سیر کرتے اس شوقین ریچھ کی ویڈیوان دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔