مرتضی بھٹو شہید کی 21ویں برسی کل منائی جائے گی

September 23, 2017

لندن(نیوز ڈیسک)شہید مرتضی بھٹو کی 21ویں برسی پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان میںجمہوریت کی بحالی کے مشن میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 35لانگ برج روڈ بارکنگ IGII 8TNپر اتوار 24ستمبر کو 6بجے شام ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی پی پی پی شہید بھٹو کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسین ہوں گے۔ پی پی پی شہید بھٹو برطانیہ کے صدر قیصر ملک، گریٹر لندن کے صدر عدنان ملک اور کوآرڈینیٹر یو کے ای یو پیپلزپارٹی شہید بھٹو طارق بھٹی ودیگر شرکت کریں گے۔