جماعتی دستور میں ترمیم کیے بغیر نواز شریف پارٹی کی سربراہی نہیں سنبھال سکیں گے، سیاسی مبصرین

September 23, 2017

اسلام آباد (طاہر خلیل) سیاسی مبصرین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جماعتی دستور کے آرٹیکل 203 کی طرف توجہ دلائی ہے اس آرٹیکل کی موجودگی میں نواز شریف جماعت کے دوبارہ صدر نہیں بن سکتے ۔ جماعتی دستور کے مذکورہ آرٹیکل میں کہا گیا کہ کہ کوئی شخص جو آئین کے آرٹیکل 62،63کے معیار پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا سپریم کورٹ نے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ہی نواز شریف کو عوامی و جماعت عہدے سے نا اہل قرار دے دیا تھا ۔

مبصرین کے مطابق جماعتی دستور میں ترمیم کیے بغیر نواز شریف دوبارہ پارٹی کی سربراہی نہیں سنبھال سکیں گے ۔ اس کے علاوہ کیونکہ سینیٹ نے انتخابی اصلاحات میں بعض ترامیم کی ہیں اس لئے اسے واپس قومی اسمبلی میں بھیجا جائے گا جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔