سچل سے اغوا شدہ شخص اغوا کاروں کے چنگل سے فرار

September 26, 2017

گزشتہ روز سچل سے اغوا ہونے والا شخص اغوا کاروں کے چنگل سے زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مغوی نعیم علی کو تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مغوی نعیم علی نے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ میرے پاس ایک گاڑی آکر رکی اور اس میں موجود مسلح افراد نے کہا کہ صاحب آرہے ہیں گاڑی میں بیٹھو، ج سکے بعد مجھے تشدد کرکے گاڑی میں بیٹھا کر اغوا کر لیا گیا۔

مغوی نعیم علی نے بتایا کہ گاڑی رکی تو رات کے اندھیرے کے باعث موقع دیکھ کر فرار ہونے مِیں کامیاب ہوگیا، نعیم علی کو پولیس نے تحویل میں لے کر حب سٹی تھانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار مغوی کو ساکران کے راستے بلوچستان لے جارہے تھے۔ مغوی نعیم علی دوا ساز کمپنی میں ملازم ہے، مغوی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔