سلمان خان فلم 'ریس تھری کا حصہ بن گئے

September 26, 2017

بالی ووڈ فلم’ 'ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ کا حصہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

نئے سیکوئل میںانیل کپور کا منفی کردار ان کے بجائے جیکولین فرنینڈس اداکریںگی۔

فلم کے پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئلزکا حصہ تھے ۔ فلم باکس آفس پر کھڑکی توڑ بھیڑ اکھٹا کرنے میں کامیاب رہی۔

سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں ہو گا۔