رقص کا انوکھا انداز

September 26, 2017

یوں تو رقص کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن اس میدان میں لوگوں کی داد پانے کے لئے کچھ انوکھا کر دکھانا شرط ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی اس ماہر اسٹریٹ آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیں جس نے اس شرط کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور انتہائی خود اعتمادی سے ایسا دھمال ڈالا کہ کمال ہی کر ڈالا۔

خطروں کی اس کھلاڑی نے وارسا کی سڑک پرآتشی شعلوں سے کھیلتے ہوئے مہارت اور پھرتی سے رقص کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔