نا معلوم افراد کی فائرنگ سےاسٹیج اداکارہ شمیم ہلاک

October 10, 2017

اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ شمیم عرف شمو فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ادکارہ ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھیں ان کے شوہر اظہر نے علی الصبح اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کو گھر میں ہی واردات کرکے قتل کیا ہے اور ان کے شوہر نے اہلیہ کے قتل کی خبر واقعے کے 4 گھنٹے بعد دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لے لیا ہے۔