فلم گڈ بائے کرسٹوفر روبن کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

October 12, 2017

حقیقی واقعات پر مبنی ہالی وڈ کی نئی بائیگرافیکل ڈرامہ فلم گڈ بائے کرسٹوفر روبن کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کل سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکارسائمن کرٹیز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور وِنی دی پُوہ کے خالق اے اے ملنے کی زندگی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرتا تھا ۔

اسٹیو کرسٹین اورڈیمیئن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارڈوم نال گلیسن ، مارگیٹ روبی، کیلی میکڈونلڈ،ہنی ہومزاورجیسن میتھیو سن سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

باپ بیٹے کی لا زوال محبت کی خوبصورت کہانی کی عکاس یہ فلم فوکس پکچرز کے تحت کل13اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔