ہاتھ اور پائوں کی بارہ انگلیوں والا انوکھا خاندان

October 12, 2017

عام طور پر والدین کیلئے ان کے بچوں کے کسی جسمانی عضو کی خراب بناوٹ ایک تباہ کن خبر ہوتی ہے مگر برازیل کا یہ خاندان اپنے عضو کی خراب بناوٹ پر فخر کرتا ہے۔

جی ہاں، برازیل سے تعلق رکھنے والے دا سلوا خاندان کے چودہ افراد کی پیدائش ہاتھ اور پائوں کی بارہ انگلیوں کے ساتھ ہوئی تھی جو اس وقت معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان چودہ افراد میں ایک ننھا سا بچہ بھی شامل ہے جس کے مستقبل کے حوالے سے اس خاندان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اضافی انگلی اس بچے کیلئے نقصان کا باعث نہیں بلکہ مفید ثابت ہوگی ۔