کراچی: کریم آباد پل پر ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

October 13, 2017

کراچی کریم آباد پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حادثہ میں خاتون جاںبحق ہوگئی جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کرن کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی ۔

فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرالر کا ڈرئیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی کے ذریعے ٹرالر کے مالک اور ڈرائیور کا پتا لگا کر جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔