کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی آج مظاہرے کرے گی

October 13, 2017

جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے اور اربوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف جمعہ 13اکتوبر کو شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

مرکزی مظاہرہ شام 5بجے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے باہر ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت سلامی ضلع شرقی یونس بارائی اور دیگر خطاب کریں گے۔