کامیڈی فلم مونسٹر فیملی کاٹریلر منظرِ عام پر آگیا

October 13, 2017

انوکھی اور خوفناک بلاؤں کے خاندان کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈتھری ڈی فلم "مونسٹر فیملی "کا ٹریلرجا ری کر دیا گیا ۔

ہولجر ٹیپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو شیطانی چڑیل کے خطرناک جادو کے زیرِ اثر ہوتا ہے اور اپنی حقیقی شکل و صورت سے تبدیل ہو کر ڈریکولا، فرینکنسٹائن نامی دیوہیکل بلاء، خوفناک ممی اورپالتو کتا بن جاتا ہے۔

یہ انوکھا خاندان جہاں جاتا وہاں لوگ ان سے خوفزدہ ہو جاتے اور ان سے ڈر کر دور بھاگنے لگتے تاہم یہ خاندان اس جادو کے توڑ کیلئے دن رات کوشش کرتے ہیں اور ہمت نہیں ہارتے۔

اس کامیڈی فلم کے اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارایمیلی واٹسن ، نک فروسٹ، جیسن آئی سیک، جیسیکا براؤن،ایتھن راؤز، ایوان بیلی،کیتھرین ٹیٹ اورجیسیکا میکڈونلڈ کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

فلم آئندہ سال9فروری کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔