کراچی کے علاقے کورنگی میں کار سوار سے ڈکیتی

October 15, 2017

کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار سوار شہری کو کھلے عام لوٹ لیا، گاڑی میں لگے کیمرے کی مدد سے واردات کی فوٹیج اور آڈیو بھی ریکارڈ کرلی گئی ہے جس میں ملزمان کی شکلیں بھی واضح ہیں۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 24 میں گاڑی میں نصب کیمرے سے دیکھیں موٹرسائیکل پر سوار ان دو لوگوں کو جنھوں نے پستول نکال کر شہری کو گاڑی کنارے پر روکنے کا کہا ہے۔

تیرہ اکتوبر کو ہونے والی اس واردات میں ملزمان نے شہری سے موبائل فون چھینا اور نقدی کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

ملزمان نے بیچ سڑک پر کارروائی کی اور فرار ہوگئے، فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں بھی واضح ہیں لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔