محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ، ملزم سے 4 نایاب کونج برآمد

October 16, 2017

محکمہ وائلڈ لائف نے نرڑی جھیل کے قریب چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتار کر کے 4نایاب کونج برآمدکر لیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے گیم انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر علی الصبح کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے باقی نو ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

اعجاز نوندانی نے بتایا کہ ملزمان نایاب ترین آبی پرندوں کے بین الصوبائی کاروبار میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔