برطانیہ اپنے مالی وعدے پورے کرے، صدر یورپی کمیشن

October 17, 2017

برسلز( نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈینکر نے واضح کیا ہے کہ بریگزٹ تجارتی مذاکرات کو فروغ کرنے سے قبل برطانیہ کو اپنے مالی وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ینکر کا کہنا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کا دورانیہ پہلے کے اندازوں سے زیادہ طویل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ہر صورت میں اپنے مالیاتی وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیںہے۔ اس بیان سے ایک روز قبل ہی یورپی یونین کے بریگزٹ مذاکرات کار شبل ہارنیئر نے کہا تھا کہ مذاکرات میں مناسب پیش رفت نہیںہوسکی ہے۔