سرکاری اراضی پر قبضہ، جام خان شورو کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

October 17, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ کی زمین پر پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ڈی جی نیب سندھ کو ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔