کبھی کراچی نہیں گیا، گرفتار چھرامار کا بیان

October 17, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں خواتین پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم وسیم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی کراچی نہیں گئے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم وسیم اس سے پہلے آٹھ ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں، تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے ملزم کو ضمانت پر رہائی ملی تھی جبکہ ان پر ساہیوال میں خواتین پر حملوں کے 31 الزامات بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے تحقیقاتی حکام اس وقت ساہیوال میں موجود ہیں، وسیم نے ابھی تک وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا۔