برفانی بھالو کی برف سے بھرے پول میں موج مستیاں

October 17, 2017

دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی لہر نے جہاں انسانوں کو ستانا شروع کردیا ہے وہیں جانور بھی اس سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

اب ذرا گرمی کے ستائے اس برفانی بھالو کو ہی دیکھ لیں جس نے گرمی سے بچنے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے برف سے بھرے پول میں چھلانگ لگا کر خوب موج مستی کی۔

نورا نامی اس بھالو کی اس پول میں نٹ کھٹ شرارتیں اور مستیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اس برفانی بھالوکی پیدائش 2015میں کولمبس کے چڑیا گھر میں ہوئی تھی۔