ٹوکیو ، چھ روزہ ر فیشن وِیک کاآغاز ہو گیا

October 17, 2017

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں فیشن کے جدید جلوئے لِئے فیشن وِیک کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دلکش ماڈلزنے نت نئے جدیدملبوسات میں ریمپ کر واک کی۔

چھ روزتک جاری رہنے والے فیشن ویک کے پہلے روزجاپانی ڈریس ڈیزائنرسمیت کئی ڈیزائنرز کے تیارکردہ 2018کے موسمِ گرما اور بہار کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔

دلکش رنگوں سے سجے جارجیٹ، جالی ،ویلوٹ اور لیدرکے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے جو کہیں توریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیرتی دکھائی دیں تو کہیں ملبوسات کے رنگ اور ڈیزائنز کی انفرادیت دیکھنے والوں کو سحر انگیز کرتی رہے۔

اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورو ڈیزائنراور سیلیبریٹیزنے شرکت کی جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔

فیشن ویک 22اکتوبر تک جاری رہے کا۔