عامر خان نے بارہویں تک پڑھا، میں نے اتنا بھی نہیں پڑھا، کوہلی

October 17, 2017

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ایک ساتھ ٹی وی شو میں شرکت کی، اس دوران ان کے درمیان دلچسپ باتیں بھی ہوئیں۔

انٹرویو کے دوران کپتان ویرات نےحیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ’ عامر خان نے بارہویں جماعت تک پڑھا،میں نے اتنا بھی نہیں پڑھا۔‘انہوں نے بتایا کہ وہ سولہ سال کی عمر میں کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ گیارہویں جماعت سے زیادہ نہیں پڑ ھ سکے۔

عامر خان نےپروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب بھارتی اپنی ہی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہیں، وہ یہ نہیں سوچتے یہ ہماری ٹیم ہےہمیں اس کی حوصلہ افزائی اور اس سے پیار کرنا چائیے۔‘

کوہلی نے مزید بتایا کہ ’لوگ مجھے چیکو کہہ کرایسے بلاتے ہیں جیسے پڑوس میں رہتے ہوں۔‘ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چیکو نام بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے رکھا تھا۔

پروگرام کے اختتام پر دونوں نے فلم رنگ دے بسنتی کے گانے پر رقص بھی کیا۔