سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ لاہور میں ترقیاتی کام اپنی سیاست بچانے کے لئے کررہی ہے ، تحریک انصاف خیبر پختونخوا تک محدود ہو گئی ہے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔
بلاول ہائوس لاہور میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز سے آصف زرداری نے ملاقات کی اور ٹکٹ ہولڈرز نے انہیں تجویز دی کہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے کمیٹی بنائی جائے جو لاہور میں مضبوط امیدواروں کا تعین کرے ۔
اس موقع پر پی پی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وہ لاہور کے پارٹی رہنمائوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ن صرف وسطی پنجاب کی حکمران ہے، 2018ء میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے زیادہ نشستیں لیں گے۔