لوٹن میں نادرا سہولتوں کی فراہمی،موبائل ٹیم 21اکتوبر کو مسجد علی میں موجود ہوگی

October 18, 2017

لندن( نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن پاکستانی کمیونٹی کو بہتر اور موثرقونصلر سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے لندن کے گردونواح کے علاقوں میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کاباقاعدگی سے اہتمام کرتارہتاہے اسی پروگرام کے تحت نادرا کی ایک موبائل رجسٹریشن ٹیم21 اور22اکتوبر کو صبح 10بجے سےدوپہر 2بجے تک بیچ ووڈ روڈ لوٹن بیڈ فورڈ شائر میں واقع مسجد علی میں موجود ہوگی،ٹیم نئے سمارٹ نیکوپ کی فیس82پونڈ وصول کرے گی اور 6سے 8 ہفتے کے اندر کارڈ فراہم کردیا جائے گا ،اس فیس کے علاوہ مزید کسی طرح کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔