مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کرانا پہلا ایجنڈا ہے، عبداللطیف ثانی

October 18, 2017

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) مسئلہ کشمیر کو برطانیہ میں اوورسیز کمیونٹی نے اپنی دن رات کی جدوجہد سے عالمی پلیٹ فورم پر صحیح حالت زندہ رکھا ہوا ہے۔ اوورسیز کشمیری حقیقی معنوں میں خراج تحسین کے مستحق ہیں اوورسیز کمیونٹی کے اعلی حسن اخلاق اور مہمان نوازی میںکوئی ثانی نہیںہے۔ ان خیالات کااظہار جموں وکشمیر لبریشن لیگ آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر اور فارن آفیسر کے انچارج عبداللطیف ثانی ایڈووکیٹ پاکستان واپسی سے قبل مختلف سیاسی سماجی ملاقاتی رہنمائوںمرحوم کے ایچ خورشید کے دست راست چوہدری محمد صادق، فائونڈر رہنما لبریشن لیگ برطانیہ، سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری طاہر دیگر موجود تھے۔ عبداللطیف ثانی نے مزید کہا کہ سب سے پہلا ایجنڈا مقبوضہ جموں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا ہے، الحاق یا خود مختار وہ بعد کی بات ہے آزادی اولین ترجیح ہے اس کیلئے اوورسیز کشمیری بالخصوص اٹلی برطانیہ ( برطانیہ میںآباد کشمیر) اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے برطانیہ میںآباد کشمیریوں کی مہمان نوازی کی خوب تعریف کی بعد میں عبداللطیف پاکستان روانہ ہوگئے۔