سی پیک منصو بے سے پا کستا ن کو انفراا سٹرکچر میسرآئیگا،ناہید میمن

October 18, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئر پر سن نا ہید میمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بے سے پا کستا ن کو آئندہ پچا س سال تر قی کا انفرا اسٹرکچر میسر آجا ئے گا ۔سی پیک کے تحت تر قی کر نے والے انفرا اسٹرکچر سے را ستے مختصر ہو جا ئیں گے اور تیز تر را بطو ں کا ما حو ل مستحکم ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی انویسٹمنٹ پا لیسی دیگر ملکو ں کے مقا بلے میں سب سے زیا دہ معتدل رہی ہے لیکن اس کے با وجو د خا طر خواہ انویسٹمنٹ نہ ہو نے کی ایک وجہ یہ ہے کہ بیرو نی انویسٹر کو قا بل اعتما د مقا می پا ر ٹنرز کے ملنے میں دشواری ہو تی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سندھ مدر ستہ الاسلا م یونیورسٹی میں اسا تذہ اور طلبا و طا لبا ت کے سیشن سے مہمان خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ایجو کیشن سٹی کراچی میں 9ہزا ر ایکڑ پر 23تعلیمی ادا رو ں نے زمین لے لی ہے اور اس جگہ مستقبل میں تعلیمی ادا رو ں کا عظیم الشا ن کلسٹر بنے گا ۔ تقریب سے وا ئس چانسلرسندھ مدرستہ الاسلا م یو نیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بھی خطاب کیا۔