چین ، سالانہ راک کلائمبنگ ورلڈ کپ کا انعقاد

October 18, 2017

چین کے شہرشیامین میں سالانہ راک کلائمبنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبان ملک سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے100سے زائدماہر مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دوروز تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوران ماہر کھلاڑیوں نے کم سے کم وقت میں چٹانوں پر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

سخت مقابلے کے بعد جاپان کےایتھلیٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بیلجئم کی سرفہرست رہیں۔