چین میں دیوہیکل کرین اچانک کار پر جا گری

October 18, 2017

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات بے حد عام ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں ہوتا ۔

چین کے صوبے Guangdong میں ایسا ہی خطرناک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب اچانک ایک دیوہیکل کرین سڑک سے گزرتی گار پر جا گری۔ اور خوش قسمتی سے کار میں موجود ڈرائیور زندہ بچ نکلا۔

لی نامی ڈرائیور کام پر جا رہا تھا کہ اچانک کنسٹرکشن سائٹ پر موجود بھاری بھرکم کرین اُسکی گاڑی پر آگری۔

رپورٹ کے مطابق توازن کھودینے کی وجہ سے کرین نیچے گری جبکہ اس خطرناک حادثہ میں خوش قسمت ڈرائیور زندہ بچ گیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ اُسکی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔