ماہرآرٹسٹ نے حقیقت سے قریب ترتھری ڈی ڈرائینگزبنا ڈالی

October 18, 2017

جیسے فن کسی کی میراث نہیں ہوتا ویسے ہی مہارت حاصل کرنے کے لئے بھی عمر کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی۔

ایسے ہی ایک ماہر فنکارہ نے اپنی مہارت کا شاندار ثبوت دیتے ہوئے حقیقت سے قریب ترڈرائینگز بناکر نا صرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔

ویڈیو میں نظر آنے و الے یہ پھل کوئی حقیقی نہیں بلکہ اس ماہر فنکارہ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے رنگ برنگی پینسلوں سے ڈرائینگ اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے بنائی ہے کہ کو ئی بھی دھوکہ کھاجائے اور اسے حقیقی چیزیں سمجھ بیٹھے۔