سمندری طوفان کے بعد برطانیہ کا’قیامت خیز‘ منظر

October 19, 2017

برطانیہ میں گزشتہ روز آنے والے سمندری طوفان اوفیلیاکے بعد برطانیہ قیامت کا منظر پیش کرنے لگا۔

طوفان کے بعد برطانیہ میں پورا آسمان سرخ اور نارنجی رنگ میں تبدیل ہو گیا۔ اس منظر نےلوگوں کو خوفزدہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے قیامت آنے والی ہو۔

تاہم کچھ افراد نے اس دلکش اور حیرت انگیز منظر کی تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔