ننا نوے سالہ یوگا کی ماہر دادی جان

October 19, 2017

یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں اکثر افراد کی جسمانی فٹنس اور ہمت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی یہ دادی اماں تو تو ایک مثال ہیں جنہوں نے نوجوان یوگا انسٹرکٹرز کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ننا نوےسالہ بھارتی نژاد فرانسیسی خاتون اس عمر میں بھی یوگا کرنے کی عادی ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کیلئے اپنی صحت اور ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں اور باقاعدہ یوگا کی کلاسز بھی لیتی ہیں جبکہ دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر سے یوگا سیکھنے کیلئے لوگ مختلف ممالک سے ان کے پاس آتے ہیں۔

تائو پورچن آئویوگا ٹیچراپنی شاندار فٹنس کے بنا پر گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں جنہیں دنیا کی معمر ترین یوگا ٹیچر کے ٹائٹل سے بھی نوازا گیا ہے۔