کرائم ڈرامہ فلم 1922 آج سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

October 20, 2017

خوف اور دہشت سے بھرپو رفلموں کے مداح ہوجائیں، ہالی ووڈکرائم ڈرامہ فلم 1922 آج سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔

زیک ہلڈچ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گردگھوم رہی ہے جو مالی فوائد کیلئے اپنی بیوی کو قتل کردیتا ہے اور بعد ازاں اس کا اعتراف بھی کر لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تھامس جین،نیل میک ڈونو،مولی پارکر،برائن جیمز،کیٹلین برنارڈ اور رون کرٹس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایان برک اورکیون لیسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔