خراب کارکردگی پر ایس ڈی اوحیسکو تلہارمعطل

October 20, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر ایس ڈی او حیسکوتلہار کو معطل کردیا گیا ہے، حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرنے حیسکو ریجن کے چاروں آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل اوردیگر افسران سے حیسکو کانفرنس ہال میں کارکردگی کے بارے میں اجلاس کا انعقاد کیا۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس موقع پر حیسکو چیف نے اجلاس میں ہدایات دیں کہ واجبات کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں۔