پوائنٹس کٹوتی، مڈل سیکس ٹیم کی سیکنڈ ڈویژن میں تنزلی

October 20, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) مڈل سیکس پوائنٹس کٹوتی کے خلاف اپیل ہارنے کے بعد کائونٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ سے سیکنڈ ڈویژن میں چلا گیا۔ 2016ء کی چیمپئن ٹیم کو اوول سمرسیٹ کے خلاف میچ کے دوران تیر گرنے کی وجہ سے ختم قرار دیے جانے والے مقابلے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا دی گئی تھی، جس کے خلاف اس نے اپیل کی تھی، مگر بورڈ نے فیصلہ برقرار رکھا۔