ہوٹل کے ویٹر پیوپاری کو نشہ آور کھانا کھلا کر لوٹ کر فرار

October 20, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہوٹل کے ویٹر پیوپاری کو نشہ آور کھانا کھلا کر 72ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، کبیر والا کے رہائشی رمضان کے مطابق وہ منڈی مویشیاں میں جانور لینے آیا ، وہاڑی چوک کے قریب ہوٹل میں کھانا کھایا ویٹر، وکیل اور عدنان نے نشہ آور کھانا کھلا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔