میلبرن میں شیروں کی ٹرپلٹ جوڑی دو سال کی ہوگئی

October 20, 2017

بچے ہوں یا بڑے اپنی سالگرہ منانے کا شوق عموما سبھی ہو تا ہے لیکن اس شوق میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

اسی سلسلے میں میلبرن کے چڑیا گھر میں شیروں کی ٹرپلٹ جوڑی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جہاں ان شیروں نے گرمجوشی سے گوشت سے بنے 40کلو وزنی کیک اور دوسرے لوازمات کے ساتھ دل کھول کر انصاف کیا۔

میلبرن کے چڑیا گھر میں موجود یہ شیر ناصرف اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش نظر آئے بلکہ ان کی سالگرہ منانے کئی لوگ بھی اس چڑیا گھرکی جانب بڑی تعداد میں رخ کرتے نظر آئے۔