سلمان مجاہدبلوچ کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیاگیا

October 20, 2017

سلمان مجاہد بلوچ کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیاگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد کراچی میں اجلاس ہوا۔

ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ کی تنظیمی رکنیت ختم کردی گئی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ سلمان مجاہدبلوچ کی رکنیت نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی،جس کے بعد ان کا ایم کیو ایم پاکستان سے اب کوئی تعلق نہیں۔