خواجہ زندہ پیرؒ کے سالانہ عرس کا آغاز، مختلف ممالک سے لوگوں کی شرکت

October 21, 2017

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) حضرت خواجہ زندہ پیرؒ کا سالانہ عرس گھمگول شریف کوہاٹ پاکستان میں گزشتہ روز شروع ہوگیا ہے، جس میں امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقہ سے بھاری تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سماجی رہنما چوہدری اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ دنیا میں امن، بھائی چارہ اور محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کے لیے اولیائے کرام، صوفیا عظام کی بڑی خدمات ہیں۔ حضرت خواجہ زندہ پیرؒ کی تمام زندگی انسانیت کی بھلائی، فلاح و بہبود اور دین اسلام کی تبلیغ میں گزری۔ آپ نے ذکر اللہ کے ذریعے لوگوں کے قلوب کو زندہ کیا۔ سیدنا حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر استاد محمد صفدر نے کہا کہ حضرت خواجہ زندہ پیر کے متولین نے امریکہ، برطانیہ، یورپ میں دین اسلام کی ترویج اور تصوف کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ تمام ممالک بشمول برطانیہ درجنوں بڑی مساجد، اسلامک سینٹرز قائم کئے اور نوجوان نسل میں محبت، امن کا درس عام کیا اور انہیں انتہا پسندی سے محفوظ کیا۔