ایشیا میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر پاکستان میں ہے،مقررین

October 21, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈبلیو ایچ او کے اقدامات کے نتیجے افریقہ میں کینسر کی بڑھتی شرح پر قابوپایا گیا اسی انداز میں پاکستان میں بھی پولیومہم کی طرز پرہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج ڈاکٹررتھ فاؤ سول اسپتال آنکالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام بریسٹ آگہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتار دوانی نے کہاکہ بریسٹ کینسر خواتین میں تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے اس کی شرح پچیس فیصد ہے ،پروفیسر صغریٰ پروین نے کہاکہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح پورے ایشیا میںسب سے زیادہ ہے۔اس موقع پر دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔