لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم ، وزرأاور اراکین اسمبلی کی سفارش پر گیس کنکشن دینے سے روک دیا

October 21, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم ، وزرا اور اراکین اسمبلی کی سفارش پر گیس کنکشن فراہم کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سوئی گیس کا محکمہ آزاد اورخودمختار ہے ، وزرا ٔاور اراکین اسمبلی گیس کنکشن کی سفارش نہیں کرسکتے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے مقامی شہری محمد منیر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعظم، وزرأ اور اراکین اسمبلی کی سفارش پر سوئی کنکشن کی فراہمی کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ سیاس بنیادپرسوئی گیس کنکشن دینے سے عام شہریوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے محکمہ سوئی گیس سے گیس کنکشن کی فراہمی کی پالیسی طلب کرلی۔ درخواست پر مزید کارروائی 17نومبر کو ہوگی۔