کرکٹر محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

October 21, 2017

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، اب پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

واضح رہےکہ محمد عرفان کو پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک سال کی سزا سنائی تھی جو 14 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔