ایشیا کپ ہاکی: فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو مات دیدی

October 22, 2017

ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو 2-1سے شکست دے کر اعزاز اپنے نام کرلیا، بھارت 10 برس بعد ایشین چیمپئن بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ ہاکی :بھارت نے پاکستان کو 4- 0سے مات دیدی

ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے تیسرے منٹ میں ہی بھارتی کھلاڑی رمندیپ سنگھ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

دوسرے کوارٹر میں بھی بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 29ویں منٹ للت اپڈھے نے گول کر اپنی ٹیم کی برتری کو مزید بڑھادیا۔

میچ کے ابتدائی حصے میں جوش کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہنے والی ملائیشین ٹیم نے بعد میں کھیل واپسی کے لئے کافی زور لگایا اور میچ کے 50ویں منٹ میں شاہرل صبا نے گول کیا اور بھارتی برتری کو کم کردیا۔

ملائیشین ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کرنے کی کوشش کی لیکن شاندار بھارتی دفاع کی بدولت وہ ایسا نہ کرسکے اور بھارت میچ 1-2سے جیت گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

آج کھیلے جانے والے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے مقابل جنوبی کوریا کو 3-6سے شکست دیدی ،میچ کی خاص بات اعجاز احمد کی ہیٹ ٹرک رہی۔