• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی :بھارت نے پاکستان کو 4- 0سے مات دیدی

پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ، روایتی حریف بھارت نے میچ 4-0سے جیت لیا ۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ کے پہلے دو کوارٹرز میں پاکستان نے بھارت کے خلاف بہتر کھیل پیش کیا ،تاہم کوئی گول نہ کرسکی۔

کھیل کے تیسرے کوارٹر میں بھارت کے گجرانت نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم اٹیکنگ کھیل پیش کیا ۔

بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مزید 3گول اسکور کئے اور میچ چار صفر کی برتری سے اپنے نام کی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

تازہ ترین