جرمنی، نازی دور کے قید خانے کے گارڈ پر فرد جرم عائد

October 23, 2017

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں96سالہ فرد پر سابقہ نازی دور میں یہودیوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ جرمن شہر فرینکفرٹ میں دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ متعلقہ شخص لبلن مائیدانک اذیتی کیمپ کا محافظ تھا۔ یہ محافظ اس وقت22برس کا تھا اور ان قیدیوں کی حفاظت پر مامور تھا جنہیں1943سے1944کے درمیان ہلاک کیا گیا تھا۔